مرکزی مسلم لیگ نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لئےضابطہ اخلاق، ہدایت نامہ جاری کر دیا،اپریل تک ملک بھر میں یوسی سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے،انجینئر حارث ڈار چیف الیکشن کمشنر،امیدواروں کے لئے بھی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا
ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات میں جو لوگ الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہوں ان کی حوصلہ افزائی کر تے ہوئےرکنیت فارم فل کرنے کا موقع دیا جائے،پارٹی کا ہر رکن امیدوار بن سکتا ہے،امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ پارٹی کا رکن اور دیانتدار ہو،یو سی ،پی پی،تحصیلی،ضلعی اور ڈویژنل زمہ دار مل کر امیدواران کا انتخاب کریں،امیدوار اور ووٹر کا پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ممبر ہونا ضروری ہے،جن افراد نے رکنیت سازی فارم فل کیا ہوا ہے ان کو تصدیق نامہ جاری کیا جائے،امیدوار نامزد کرنے کے بعد ان کو نشانات الاٹ اور پھر انتخابی مہم کا وقت دیا جائے،عمومی صدر کے ساتھ یوتھ کا صدر اور خواتین کی صدر بھی شامل کریں،15 دسمبر تک اے کیٹیگری کی یوسیز میں الیکشن مکمل کیا جائے،یکم جنوری سے 31 جنوری تک دوبارہ سے انٹرا پارٹی الیکشن کا تسلسل جاری رکھا جائے، ہر قسم کی دستاویزات، ڈیزائن، فارم، پمفلیٹ، مہریں، سرٹیفیکیٹ چیف الیکشن کمشنر آفس سے فراہم کیے جائیں گے .
دوسری جانب مرکزی مسلم لیگ پشاور کے صوبائی سیکٹریٹ میں ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی مشاورت کرنا تھا۔اس اجلاس میں پشاور کے مختلف حلقوں اور پی کے کے جنرل سیکرٹریز نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی شرکت مرکزی مسلم لیگ جنوبی خیبر پختونخوا کے صدر محترم یاور آفتاب صاحب اور مسلم یوتھ لیگ خیبر پختونخوا کے صدر عبداللہ شکیل تھے، جنہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن کی اہمیت، شفافیت اور منظم سیاسی کردار کے حوالے سے قیمتی گفتگو فرمائی۔اس موقع پر ضلعی صدر ملک کلیم اللہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری انعام اللہ صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیمی امور، مقامی سطح پر پارٹی کی فعالیت اور آئندہ کے اہداف پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں شریک تمام ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو مزید مضبوط، فعال اور عوامی خدمت کا حقیقی پلیٹ فارم بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔








