پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ سیلاب ،بارشی پانی سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے لئے مرکزی مسلم لیگ ضلعی سطح پر ریسکیو ٹیمیں بنائے گی،ریسکیو ٹیموں میں ماہر تیراک،طبی عملہ اور رضاکار شامل ہوں گے،حالیہ دنوں میں جو نقصانات ہوئے قابل افسوس ہیں،آئندہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کا ہر کارکن اپنے آپ کو تیار رکھے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے چیئرمین شفیق الرحمان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر شفیق الرحمان نے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی،چکوال،جہلم سمیت بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ نے ریسکیو و ریلیف آپریشن کیا ہے، متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا، میڈیکل کیمپ لگائے گئے، چکوال میں مرکزی مسلم لیگ نے گھر بنانے کا اعلان کیا،مرکزی مسلم لیگ کے سینکڑوں رضاکار خدمت خلق کے لئے متحرک رہے، خالد مسعود سندھو نے مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان کی جانب سے امدادی کاموں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ تمام اضلاع میں ریسکیو ٹیمیں تیارکرے، اس ضمن میں چیئرمین خدمت خلق شفیق الرحمان ریسکیو ٹیموں کے حوالہ سے کردارادا کریں، ریسکیو وریلیف ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو،ریلیف آپریشن سرانجام دیں گی، میڈیکل کیمپ لگائیں گی،متاثرہ خاندانوں میں کھانے کی تقسیم اور امدادی سرگرمیاں سرانجام دیں گی،مرکزی مسلم لیگ نے سیاست کے میدان میں اترتے وقت جو نعرہ لگایا تھا اسی پر قائم ہیں اور خدمت کی سیاست پورے ملک میں نظر آ رہی ہے.

Shares: