مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن کی ایک بڑی کھیپ روانہ کردی گئی ہے، جس میں دال، چاول، چینی، آٹا اور دیگر اشیائے خورونوش کے ساتھ ساتھ خواتین اور مردوں کے کپڑے بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے نائب صدر مہدی اسحاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت نے ہمیشہ خدمتِ انسانیت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کی مکمل بحالی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔مرکزی مسلم لیگ کے مطابق اب تک سینکڑوں متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن روانہ کیا جاچکا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ جماعت نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر قبل از وقت اقدامات کیے جاچکے ہیں۔ سکھر میں فلڈ ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں ریسکیو کے لیے تمام ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے، جبکہ صوبے کے 10 سے زائد مقامات پر فری کشتی سروس کے ذریعے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا رہنا ہی اصل خدمت ہے اور یہی جماعت کا منشور ہے۔

سریاب خودکش حملہ: نیشنل پارٹی کا 3 روزہ سوگ، حب کا جلسہ ملتوی

جناح ہاؤس حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کی ضمانت منظور

پاکستان سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

پاکستان سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

Shares: