پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پنجاب کے 25 اضلاع میں 22 ہزار سے زائد شہریوں کو کشتی سروس کے ذریعے ریسکیو کیا گیا،5 لاکھ سے زائد افراد میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا چکی ہے، میڈیکل کیمپوں میں 5 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا چکا ہے،سیلاب متاثرہ تمام اضلاع میں کشتی سروس جاری ہے،لاہورکے علاقے موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے دو خیمہ بستیوں میں ہزاروں سیلاب متاثرین مقیم ہیں،

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر پنجاب کے تمام سیلاب متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں عروج پر ہیں،چیئرمین خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ شفیق الرحمان وڑائچ امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما انجینئر حارث ڈار، حمید الحسن، تابش قیوم، مزمل اقبال ہاشمی و دیگر بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں،لاہور،قصور،سیالکوٹ، ننکانہ، چنیوٹ، شیخوپورہ، سرگودھا، پنڈی بھٹیاں، وزیرآباد، نارووال،جہلم،اوکاڑہ،بہاولپور، بہاولنگر، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، گجرات، ساہیوال، ملتان،جھنگ،مظفر گڑھ،بوریوالہ،پاکپتن،گوجرانوالہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مرکزی مسلم لیگ کے 10 ہزار سے زائد ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں، سیلاب متاثرین ،انکے سامان، جانوروں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے، لاہور موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ نے دو خیمہ بستیاں‌لگا دی ہیں، مرکزی مسلم لیگ کی خیمہ بستیوں میں ہزاروں متاثرین مقیم ہیں ،خیمہ بستی میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کے علاوہ میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے،کرتار پور میں کشتی کے ذریعے کھانا پہنچایا گیا ہے،رات دو بجے سگیاں پل کے قریب بچوں سمیت فیملی کو مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے کشتی پر ریسکیو کیا،موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار جانوروں کو بھی ریسکیو کر رہے ہیں،اور محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں.جھنگ میں مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ کا سکھ رہنما جسپال سنگھ اروڑہ نے دورہ کیا، انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے ریسکیو و ریلیف آپریشن کو سراہا، دریا ئے ستلج کے نواحی علاقوں دیا سنگھ ، کوٹھی فتح محمد ، قلعی شاہو پتن ، چھبر میں مرکزی مسلم لیگ کنگن پور نے کھانا تقسیم کیا،نارنگ منڈی کے شعبہ خدمت خلق کے تحت نارنگ کے سرحدی علاقہ جات میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں کھانا تقسیم کیا گیا ،جھنگ میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کیمپ میں سرگرمیاں جاری ہیں، پنڈی بھٹیاں میں مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے رضاکار متاثرین میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں، کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ شعبہ خدمتِ خلق کی جانب سے پنڈی بھٹیاں میں ریلیف آپریشن جاری ہے،سیالکوٹ، سیال موڑ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،اوکاڑہ،ننکانہ صاحب و دیگر علاقوں میں بھی مرکزی مسلم کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مرکزی مسلم لیگ نے سکھر میں ایمرجنسی ریسکیو سنٹر قائم کر دیا ہے،ریسکیو کیمپ میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار ہمہ وقت موجود ہوں گے، سیلاب سے بچاؤ کے لئے مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار سندھ میں بھی متحرک ہو چکے ہیں.

Shares: