پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہفتہ آزادی متحد قوم فاتح پاکستان کے سلوگن کے تحت تقریبات کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا،لاہور میں خؤاتین ریلی،آزادی کارواں کا انعقاد کیا گیا،پشاور میں بھی خواتین ریلی،کراچی میں طلبا نے آزادی پاکستان ریلی نکالی، دیگر شہروں میں بھی سیمینارزو کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا، 14 اگست کو بھی ملک گیر سیمینارز،ریلیاں،کانفرنسز،پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی،اس ضمن میں تمام تر تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، مرکزی صدر خالد مسعود سندھوسمیت مرکزی و ضلعی قیادت خطاب کرے گی.
مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہفتہ آزادی کی تقریبات جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں،لاہور میں چھٹے روز بھی آزادی کارواں کا انعقاد کیا گیا،آزادی کارواں میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے،لاہور میں خؤاتین کی بھی ریلی نکالی گئی ،مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مظفر گڑھ میں اتحاد امت کانفرنس سے مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ قاری محمدیعقوب شیخ،گدی نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، مدیر جامعہ محمدیہ بہاولپور فضیلۃ الشیخ مفتی عبداللطیف، مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر عمران لیاقت بھٹی ، سید عبدالوحید شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ بنیان المرصوص میں شکست کھانے کے بعد ہندوستان اس کوشش میں لگا ہے کہ پاکستان کا امن پارہ پارہ ہو جائے،میدان جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں منہ کی کھانے کے بعد بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان میں خانہ جنگی کی فضا قائم کی جائےتاہم پاکستانی قوم متحد ہے اور رہے گی،کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کے تحت بچوں کی آزادی واک میں اسکولز کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی،چنیسر و محمود آباد میں ماہ آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں اہلیان علاقہ خصوصاً نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی
مرکزی مسلم لیگ پشاور کے زیر اہتمام ہفتہ آزادی مہم کے تحت خواتین کی ریلی منعقد ہوئی جس میں خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئیں،نوشہرہ میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کوہاٹ میں آل پارٹیز کانفرنس سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا، ڈی آئی خان میں متحد قوم،فاتح پاکستان کانفرنس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے، مرکزی مسلم لیگ سرائے عالمگیر ضلع گجرات کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار کی صدارت محمد سجاد ڈار، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ضلع گجرات نے کی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت خانپور میں ‘متحد قوم، فاتح پاکستان’ پروگرام سے تحصیل جنرل سیکرٹری اشفاق احمد چوہدری، ضلعی جنرل سیکرٹری نوید قمر،نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ رحیم یار خان انجینیئر لائق الرحمان نے خطاب کیا،سیالکوٹ میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سامنے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اعجاز نصر جنرل سیکرٹری ضلع سیالکوٹ و دیگر نے خطاب کیا، مرکزی مسلم لیگ ضلع ساہیوال کے سیکرٹری جنرل ارشد نواب کی قیادت میں "متحد قوم، فاتح پاکستان ریلی” کاچیچہ وطنی میں انعقاد کیا گیا، ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ،مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام PP-10 چک بیلی میں بچوں کی ریلی نکالی گئی،بچوں نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے،مسلم سٹوڈنٹس لیگ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام مین جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر ایک طویل پرچم کی تقریبِ پرچم کشائی ہوئی
مرکزی مسلم لیگ شعبہ صنعت و تجارت راولپنڈی کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس میں صدر شمالی زون احسان منصور، سیکرٹری جنرل راولپنڈی انجنیئر مبین صدیقی اور صدر شعبہ صنعت و تجارت راولپنڈی عبدالواجد نے خطاب کیا۔مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد شعبہ دعوت و اصلاح کے زیرِ اہتمام ہفتہِ آزادی مہم کے سلسلہ میں قبا اسلامک کمپلیکس میں علماء و مشائخ کا چودہ اگست کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد انعام الرحمٰن کمبوہ نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امن و بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہم سب مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔مسلم اسٹوڈنٹس لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام آزادیٔ پاکستان کے موضوع پر تقریری مقابلہ منعقد ہوا،تقریری مقابلہ میں تدریس القرآن اکیڈمی کے طلباء نے پوزیشن حاصل کیں .
مری میں آزادی سیمینار کے شرکاہ سے سردار محمد مرتضی ہزاروی سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ ضلع مری نے خطاب کیا،مرکزی مسلم لیگ پریٹ آباد کی جانب کی پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد نے خصوصی شرکت کی ، چنیوٹ میں یوم آزادی کے حوالے سے بچوں نے ریلی نکالی، چترال کے تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کے حوالہ سے تقریبات منعقد کی گئیں، ایبٹ آباد کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے،سمبڑیال میں طالبات نے ریلی نکالی،مرکزی مسلم لیگ لودھراں کی جانب سے شجر کاری مہم کی گئی، پاکپتن میں مرکز عبداللہ بن مبارک تا نگینہ چوک پاکپتن تک استحکام پاکستان کارواں کا انعقاد کیا گیا، مسلم ویمن لیگ سیالکوٹ سٹی کے زیر اہتمام ہفتہ آزادی کے سلسلے میں خواتین کی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ساہیوال میں بھی مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام تاریخ کے سب سے بڑے اور لمبے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،اس موقع پر شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے.