چکوال میں گھر تعمیر کرنے کا اعلان،راولپنڈی،جہلم سمیت دیگر علاقوں میں میڈیکل کیمپ،کھانا تقسیم

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں، چکوال میں مرکزی مسلم لیگ نے بارشوں سے تباہ ہونے والےگھر وں کی تعمیر کا اعلان کر دیا، راولپنڈی ،جہلم سمیت دیگر اضلاع میں متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے، پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے

بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان خدمت خلق کے جذبے سے سرشار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،راولپنڈی خیابان سیکٹر 3 میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،مرکزی ترجمان تابش قیوم، سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی و دیگر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی،میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں،چکوال کے علاقے کھیوال میں شدید بارش کی وجہ سے چھت گرنے کے باعث محمد افضل کا بیٹا اور پوتا ملبے تلے دب کر وفات پا گئے،مرکزی مسلم لیگ چکوال کے سیکرٹری جنرل عبداللہ نثار کی ہدایت پر صدر پی پی 20 زاہد خالد نے متاثرہ گھر کا دورہ کیا ،لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور بارش سے گرنے والے گھر کی تعمیر کا اعلان کیا،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا ہے کہ متاثرین کی دوبارہ بحالی تک مرکزی مسلم لیگ امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی.

Shares: