پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،لاہور میں دو خیمہ بستوں میں ہزاروں افراد مقیم ہیں، لاہور میں سات کشتیوں کے ذریعے متاثرین، سامان کو ریسکیوکیا جا رہا ہے،حافظ آباد چنیوٹ ،جھنگ میں 13 کشتیاں چل رہی ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد افراد میں روزانہ ان علاقوں میںپکا پکایا کھانا تقسیم کیا جا رہاہے،منڈی بہاؤلدین و دیگر علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے.
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر پنجاب کے 25 سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں موہلنوال میں دو خیمہ بستیوں میں ہزاروں سیلاب متاثرین مقیم ہیں،مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری، وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حمید الحسن ، لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی نے خیمہ بستیوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،خیمہ بستیوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے جہاں متاثرین کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، اس موقع پر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ خیمہ بستیوں کی تعداد بڑھا رہے ہیںمرکزی مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر عارف اللہ خٹک نے بھی ترجمان خیبر پختونخوا محمد عبداللہ کے ہمراہ موہلنوال میں خیمہ بستیوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کی جانب سے کشتیوںکے ذریعے 80 افراد کو ریسکیو کیا گیا، 800 سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا، 500 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا، تین کشتیاں ریسکیو آپریشن کے لئے مصروف ہیں، مجموعی طور پر اب تک مرکزی مسلم لیگ اوکاڑہ کی جانب 1600 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے،4 امدادی کیمپوں میں چار ہزار سے زائد افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا ہے. 600 خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا ہے.شعبہ خدمتِ خلق گوجرانوالہ کی جانب سے پنڈی بھٹیاں حافظ آباد کے سیلاب زدہ علاقوں میں 100 راشن پیک،100 بستر، 130 لیڈیز سوٹ،80 مردانہ سوٹ،50 بچگانہ سوٹ،50 گفٹ پیک تقسیم کئے گئے، سمبڑیال گاؤں کوٹ دینہ میں مرکزی مسلم لیگ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے،شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کی جانب سے سیلاب کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر بستی لنگڑیال قاسم بیلہ میں امدادی کیمپ قائم کردیا گیا ہے،ننکانہ میں بھی مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاںجاری ہیں، ننکانہ میں مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 4 ہزار سے زائد افراد میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی،2 کشتیوں کے ذریعے 1870 افراد کو ریسکیو کیا گیا، 4 میڈیکل کیمپوں میں 1357 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا،
شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ پاکپتن کی طرف سے نواحی گاؤں چک مہار کلاں میں کشتیوں کے ذریعے کھانا اور امدادی سامان پہنچایا گیا، کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو بھی کیا گیا، ساہیوال کی بستی اورنگ آباد میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار کشتی کے ذریعے پہنچے اور شہریوں کو ریسکیو کیا،شعبہ خدمتِ خلق گوجرانوالہ کی جانب سے ونیکے تارڑ حافظ آباد کے سیلاب زدہ علاقوں کی جانب امدادی سامان روانہ کیا گیا، اس موقع پر راشد علی سندھو نائب صدر مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ بھی موجود تھے،مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کی جانب سے پنڈی بھٹیاں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا ہے، 12 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم سیلاب متاثرین کا علاج معالجہ کر رہی ہے،صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی نےدریائے چناب پر موجود امدادی کیمپس کا دورہ کیا ، سیلاب کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر بستی لنگڑیال قاسم بیلہ میں امدادی کیمپ قائم کردیا گیا ہے ،منڈی بہاوالدین میں سیلاب سے70 سے زائد دیہات زیر آب آ چکے ہیں، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،شعبہ خدمتِ خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاول نگر کے زیرِ اہتمام بھکاں پتن ٹول پلازہ پر مرکزی امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے، سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن جاری ہے، کشتیوں کے ذریعے پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا گیا، خیمے فراہم کیے گئے اور 3000 سے زائد متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا۔بھکاں پتن ٹول پلازہ پر مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر عمران لیاقت بھٹی ،جنرل سیکرٹری ویمن لیگ عفت سعید نے امدادی کیمپ کا دورہ کیا، بچوں میں خوشیاں بانٹنے کے لیے گفٹ پیک تقسیم کیے اور امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، مسلم یوتھ لیگ کے میڈیکل کیمپ میں مفت علاج، ادویات اور بچوں کو تحائف دیے گئے۔ شعبہ خدمتِ خلق مرکزی مسلم لیگ عارفوالہ کی جانب سے گاؤں عارفوالہ پل بہاول نگر میں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں کھانا تقسیم کیا گیا.ادراہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ لالیاں کی طرف سے موضع ہمبوآنہ سیلاب متاثرین میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیاگیا،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام قطب شاہانہ پل پر قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا پی ٹی آئی کے ضلعی صدر رانا آفتاب احمد نے دورہ کیا،اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ ضلع ساہیوال کے سیکرٹری جنرل ارشد نواب نےمہمانوں کو امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی،پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل ڈسکہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوٹلی داسو سنگھ اور پنڈوریاں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،مرکزی مسلم لیگ چکوال کی ٹیم کا سیلاب سے متاثرہ علاقہ ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کا ہنگامی دورہ,کشتی کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر کھانا تقسیم کیا گیا۔ دریائے چناب کے کے کنارے شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے، شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ مظفرگڑھ کی طرف سے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ موڑکھنڈا شعبہ خدمت خلق کی ٹیم سیلاب متاثرین کیلئے کھانا اور ادویات لے کرقلعہ قمر سنگھ اور ڈیرہ نمبراں پہنچی اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا،مرکزی مسلم لیگ سندھ کا دریائے سندھ کے قریبی علاقوں میں فری بوٹ ریسکیو آپریشن کا آغازکردیا گیا ہے ,دریائے سندھ کے قریبی علاقوں میں سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر مرکزی مسلم لیگ سندھ نے فری بوٹ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دریائی علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن حد تک اقدامات کیے جائیں گے۔