لاہور ،چارسدہ،راولپنڈی میں پرچم کشائی،کوئٹہ میں ایک کلو میٹر طویل پرچم کے ہمراہ ریلی
متحد قوم ہی فاتح پاکستان بنی،اسی اتحاد کو آگے بڑھانا ہے ،خالد مسعود سندھو کا خطاب
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر انتظام یوم آزادی کے موقع پر لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، جہلم، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور کراچی کی طرح ملک بھر میں آزادی کارواں، جلسوں اور استحکام پاکستان کانفرنسوں کا انعقادکیا گیا جن میں مذہبی ،سیاسی جماعتوں کے مرکزی وضلعی قائدین نے خطابات کئے۔ملک بھر میں ہونے والی متحد قوم فاتح پاکستان سلوگن کےتحت تقریبات میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کراچی سے پشاور تک بڑے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مسلم لیگ کا سب سے بڑاپروگرام لاہور میں آزادی کارواں مسجد شہداء سے لبرٹی چوک تک تھا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس سلسلہ میں مرکزی مسلم لیگ کے بیسیوں مقامات سے تحصیلی ذمہ داران کی قیادت میں قافلے ترتیب دیے گئے تھے جو طلبا، وکلا، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو لیکرآزادی کارواں میں شریک ہوئے۔مرکزی مسلم لیگ کے جلسوں،کانفرنسوں، کارواں، ریلیوں کے دوران شرکا نے پاکستان کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے تھے،راولپنڈی میں مری روڈ لیاقت باغ آزادی پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ایک کلومیٹر طویل پرچم لہرایا گیا، ریلی میں مرکزی ترجمان تابش قیوم نے بھی شرکت کی، فیصل آباد میں ضلع کونسل چوک میں استحکام پاکستان کانفرنس سے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو ودیگر نے خطاب کیا،پتوکی میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام کانفرنس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے، مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ایک کلو میٹر طویل پرچم بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی جی پی او چوک سے شروع ہو کر تنظیم چوک پر اختتام پذیرہوئی،حافظ محمد ادریس کی قیادت میں شرکا نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے،ریلی میں سردار سعود، ڈاکٹر ہارون، شاہجہان لانگوم فائزہ مینگل،حافظ فیصل ، میر شکر خان رئیسانی، عبدالمالک و دیگر شریک ہوئے، مرکزی مسلم لیگ چارسدہ نے فاروق اعظم چوک میں طویل پرچم لہرا دیا، پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ عظمت اللہ وزیر نے شرکت کی، پرچم کشائی تقریب کی صدارت مرکزی مسلم لیگ جنوبی خیبرپختونخوا کے صدر یاور آفتاب نے کی ،مرکزی مسلم لیگ براول کی آزادی ریلی میں عبدالغفارمنصور اور ضیاء الدین ربانی نے خطاب کیا،پشاور میں جناح پارک میں استحکام پاکستان کانفرنس سے عارف اللہ خٹک،یاور آفتاب،محمد عبداللہ و دیگر نے خطاب کیا.
مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین تک آزادی مارچ کا انعقاد کیا گیا، آزادی مارچ کی قیادت سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کی، گوجرانولہ میں متحد قوم فاتح پاکستان میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ،شیخوپورہ جناح پارک میں مرکزی مسلم لیگ کی کانفرنس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،بہاولپور میں ون یونٹ چوک سے ختم نبوت چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا،سکھر میں سیون الیون سے پریس کلب تک، حیدر آباد میں باغ مصطفیٰ گراؤنڈمیں یوم آزادی کی تقریب ہوئی،سیالکوٹ میں سرکلر روڈ پر مرکزی مسلم لیگ کی استحکام پاکستان کانفرنس سے ضلعی قائدین نے خطاب کیا،بنوں میں استحکام پاکستان کانفرنس ہوئی،سوات ،چترال،ہری پور ،چکدرہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے یوم آزادی کے پروگراموں میں بڑی تعداد میںشہری شریک ہوئے،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال ،چارسدہ،راجن پور،پاکپتن جہلم،بہاولنگر،لاہور سمیت متعدد شہروں میںپرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جہلم پرچم کشائی کی تقریب میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ حارث ڈار بھی شریک ہوئے،لیاقت پور میں بھی مرکزی مسلم لیگ کی ریلی شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،بہاولنگر میں میں کمرشل کالج ،چیچہ وطنی میں ریلیاں نکالی گئیں،اسلام آباد میں شجر کاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،راجن پور میں ایک کلومیٹر پرچم لہرایا گیا،بورے والا ،ڈیرہ غازی خان میں آزادی کارواں کا انعقاد کیا گیا،لودھراں میں خواتین نے آزادی پاکستان ریلی نکالی،چنیوٹ میں دریائے چناب پل تک ریلی نکالی گئی،گلیات ،شکار پور،منڈی بہاؤالدین،سرگودھا،چیچہ وطنی،گجرات، حافظ آباد،رحیم یار خان، نواب شاہ ،ننکانہ صاحب، وزیرآباد، نارووال، خوشاب،جھنگ،دادو،لیہ کوٹ ادو سمیت دیگر شہروں میں بھی آزادی تقریبات کا انعقاد کیا گیا.
استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کونے کونے میں یوم آزادی کے موقع پر متحد قوم ،فاتح پاکستان سلوگن کے تحت پروگرام ہوئے،عوام کے جوش و جذبے سے واضح ہو گیا ہے کہ پاکستانی قوم متحد و بیدار ہے،فاتح پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، دشمنوں کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں،قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ کلمے کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو رب بھی معاف نہیں کرے گا،متحد قوم، فاتح پاکستان،نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ہم ملک میں وسیع تر اتحاد قائم کریں گے، ہم نے پاکستان کا مطلب کیا ‘ لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر پورے ملک میں تحریک کھڑی کرنی ہے،حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار ،تابش قیوم کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست خدمت انسانیت کی ہے،ملک میں کرپشن، لوٹ مار کرنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے،فیصل ندیم، عارف اللہ خٹک،محمد سرور،شیخ فیاض احمد،احسان اللہ منصور،حمید الحسن،عمران لیاقت بھٹی،یاور آفتاب،عبدالغفار منصور،محبوب الرحمان،محمد اجمل چانڈیہ و دیگر نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کے دل جیتے ہیں،آج بلوچستان و خیبر پختونخوا میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس کاحل نظریہ پاکستان پر امت کو متحد کرنا ہے۔








