مرکزی مسلم لیگ لاہور نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے "ہفتہ یکجہتی کشمیر” منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران پورے شہر میں مختلف کیمپ، ریلیاں اور خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ 5 فروری کو مال روڈ پر عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ "کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پورے شہر میں یونین کونسل سطح پر پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ پورے پاکستان کی آواز بنے گی اور مظلوم کشمیریوں کو پیغام دیا جائے گا کہ جدوجہد آزادی میں پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہندوستان کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مسلم لیگ ہاؤس میں تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تنظیمی اجلاس میں لاہور کے تحصیلی صدور اور پی پی جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔ 5 فروری کو مال روڈ پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ تاریخ کا یادگار اجتماع ہوگا جس میں کشمیر کاز کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا اور عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔
پیکا ایکٹ، پی یو جے کا کل لاہور میں احتجاج کا اعلان








