پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے لاہورسے امیدواروں کا اعلان کر دیا

0
47
pmml1

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ ہم کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست پر عمل پیرا ہیں, اس وقت پورے ملک میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام الناس کے لیے سحری و افطاری کے دسترخوان لگا رہی ہے، جس کا مقصد عوام کی خدمت کرکے اللہ کی رضا کو تلاش کرنا ہے، ہم ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے خود انحصاری کی پالیسی اپنائیں گے,ہم کسی کو بھی تنقید کا نشانہ بناۓ بغیر قوم میں ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں- ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی بنیاد پر ملک و قوم کو ترقی پر گامزن کریں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے ایک نجی ہوٹل میں دعوتِ افطار کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں پاکستان مرکزی مسلم کے لاہور کے نامزد امیدواران براۓ ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شریک ہوئے اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار سمیت دیگر نے خطاب کیا صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ اس وقت پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کے سیاست پر یقین رکھتے ہوئے ملک کے تمام صوبوں میں عوام الناس کے لیے سستی روٹی سستی سبزی اور سستے بازار لگا کر معاشی ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے

اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس تھیم کے ساتھ میدان عمل میں آئی ہے ہم نے پاکستان اور عوام کی خدمت کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،پورے پاکستان میں اس ایجنڈے کو ہم عام کریں گے کہ وہ پارٹی باقی رہے گی جو قوم کی خدمت کی سیاست کرے گی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا کہ خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار اور باکردار امیدواران براۓ قومی و صوباٸی اسمبلی ہر قومی خوشی و دکھ میں اپنے حلقے کی قوم کے شانہ بشانہ ہیں اور اس وقت جب ہمارے پاس کوٸی سرکاری اختیارات بھی نہیں ہیں ان حالات میں بھی ہم قوم کے لیے ہر ممکن آسانی پیدا کر رہے ہیں اس تقریب کے موقع پر صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے صوباٸی الیکشن شیڈول کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے لاہور کے 30 امیدواران برائے صوباٸی اسمبلی کو پارٹی ٹکٹ جاری کٸے جس کے مطابق
پی پی 144 سے عادل خلیق
پی پی 145 سے میاں کاشف
پی پی 146 سے شیخ صداقت
پی پی 147 ڈاکٹر مقبول احمد
پی پی 148 سے شاٸمان بٹ
پی پی 149 سے حافظ عبید اللہ
پی پی 150 سے رضوان اکرم
پی پی 151 سے حاجی اسحٰق مغل
پی پی 152 سے رانا آصف
پی پی 153 سے محمد ارشد
پی پی 154 سے عمر عبداللہ
پی پی 155 سے عبدالرحمن نقوی
پی پی 156 سے خواجہ عمران
پی پی 157 سے عمر بن عبدالعزیز
پی پی 158 سے چوہدری عبدالسلام
پی پی 159 سے محمد رضوان
پی پی 160 سے محمود الاسلام
پی پی 161 سے یاسمین سیف
پی پی 162 سے حافظ عبدالماجد
پی پی 163 سے سیٹھ اکرم
پی پی 164 سے احمد یاسین
پی پی 165 سے ناٸلہ خالد
پی پی 166 سے ریاست وڑاٸچ
پی پی 167 سے چوہدری عبدالرزاق
پی پی 168 سے طلحہ احسان
پی پی 169 سے سے عابد رحمٰن
پی پی 170 سے محمد ارسلان
پی پی 171 سے عباس بھٹی
پی پی 172 سے ریاض احمد احسان
اور پی پی 173 سے ناصر محمود گھمن
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے

Leave a reply