گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقے غذر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے فری بوٹ سروس شروع کر دی،کلاؤڈ برسٹ کے بعد ضلع غذر کے گاؤں دائین جانے والے راستے مکمل طور پر بند ہو گئے تھے، مرکزی مسلم لیگ نے چٹور کھنڈ تا دائین گاؤں فری بوٹ سروس کا آغاز کر دیا، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم بھی موجود تھے.
گلگت میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم، پکی پکائی خوراک کی تقسیم اور میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کے مفت علاج معالجہ کے بعد مرکزی مسلم لیگ نے فری بوٹ سروس شروع کر دی ہے،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے گزشتہ روز دائین گاؤں میں کشتی کے ذریعے خشک راشن دائین گاؤں میں پہنچا کر تقسیم کیا تھا ،آج منگل کو مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ مل کر چٹور کھنڈ سے دائین تک فری بوٹ سروس کا آغاز کیا، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ گلگت زون کے صدر مقصود حسین سندھو،مرکزی مسلم لیگ گلگت کے ضلعی صدر جمعہ دین، چٹور کھنڈ کے تحصیلدار طارق عزیز لالک جان مرکزی مسلم لیگ غذر کے ضلعی صدر عباس علی، صدر امن کمیٹی ضلع غذر پروفیسر عامر بیگ، نمبر دار دائین علی مراد و دیگر بھی موجود تھے
اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مرکزی مسلم لیگ روز اول سے کام کر رہی ہے، غذر کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پہنچے تو یہاں راستے بند تھے، شہری مشکلات کا شکار تھے اسی لئے مرکزی مسلم لیگ نے شہریوں کی آمدورفت کی آسانی کے لئے فری بوٹ سروس شروع کی ہے،متاثرہ علاقوں میں دیگر امدادی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے،مقصود حسین سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ گلگت میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی .