مرکزی مسلم لیگ سیاسی روایت کو بدلنے جارہی ہے، حافظ عبدالرؤف

0
178
hafiz

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 119 حافظ عبدالرؤف نے کہا ہے کہ جنہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا اپنی جائیدادیں بنائی عوام نے آج ان کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ قوم سابقہ سیاسی جماعتوں سے شدید مایوسی ہوچکی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ پورے وثوق اور اعتماد سے کہتے ہیں کہ مرکزی مسلم لیگ ملک میں چلتی سیاسی روایت کو بدلنے جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 119 میں موجود مختلف انتخابی جلسوں اور پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدوار پی پی 150 حافظ عبیداللہ، جنرل سیکرٹری عزیز رفیق، پی پی کوآرڈینیٹر طارق گجر سمیت دیگر عہدیداران بھی ہمراہ تھے۔ اس موقعہ پر لوگوں کی کثیر تعداد نے حلقہ میں مختلف جگہوں پر منعقد ہونے والوں جلسوں اور کنونشن میں شرکت کی۔جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے انتخابی نشان کرسی کو ووٹ دینے اور بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔

امیدوار قومی اسمبلی این اے 119 حافظ عبدالرؤف نے پی پی 150 میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے حلقہ کی عوام نے یہ ثابت کر دیا کیا ہم قوم کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان چور لٹیروں کو موقع نہیں دیں گے جو پاکستان کو دیمک کی طرح کھوکھلا کررہے ہیں۔حلقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور حل کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک مہینے والے نہیں بلکہ 5 سال خدمت کرنے والوں سیاستدانوں کا چناؤ کریں تاکہ ملک و ترقی کے لیے ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا جاسکے۔

انتخابات،الیکشن ایکٹ نظر انداز،پولنگ سٹیشن،پولنگ بوتھ کم، ووٹرز کو ہو گا مشکلات کا سامنا

ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سنٹر بارے بریفنگ،صحافیوں کا بائیکاٹ،احتجاج

چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے

Leave a reply