پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام پریس کلب پر شہیدحماس رہنما یحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ کی امامت مرکزی مسلم لیگ کے رہنما مفتی محمدیوسف کشمیری نے کی ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے رہنماں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے فلک شگاف نعرے لگائے اور یحیی السنوار کو خراج تحسین پیش کیا۔جنازہ کے موقع پر شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہاکہ اہل غزہ اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، اور فلسطینی قیادت قربانیوں میں سر فہرست ہے۔اسرائیلی سربریت پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکہ اقوام متحدہ بھی کوئی مثر کردار ادا نہیں کر رہا۔ غزہ کے لوگوں نے دلیری کی مثال قائم کی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ ہر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ان کا کہناتھاکہ اسرائیل فلسطینی ماں، بہنوں اور بچوں کے خون کاپیاسا بن چکا ہے۔ اب تک اسرائیل پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔لیکن اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش ہے۔ پوری دنیا اس صورتحال پر گونگی تماشائی بنی ہوئی ہے۔مرکزی مسلم لیگ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ اے پی سی کی تجاویز پر عمل درآمد کرے اور مسئلہ فلسطین پر عملی کردار ادا کرے۔جنازے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اسرائیل اس دور کا فرعون بن چکا ہے، اور اس نے انبیا کی سرزمین کو خون سے رنگین کر دیا ہے۔
یحیی السنوار نے قبلہ اول کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ مرکزی مسلم لیگ یحیی السنوار شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور فلسطینی شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے بارے میں دوغلی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے، جبکہ جانوروں کے حقوق کی بات کرنے والے فلسطینی شہدا کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کے سربراہوں کی خاموشی ایک المیہ ہے۔مسلمانوں کا بچہ بچہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے جذبہ شہادت سے سرشار ہے، اور مسلم حکمرانوں کو ایک مضبوط پالیسی اختیار کرنی ہوگی۔
شہر قائد میں پسند کی شادی کا انجام نئی نویلی دلہن کے افسوس ناک قتل پر ختم