پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام متحد قوم فاتح پاکستان سلوگن کے تحت ہفتہ آزادی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، ہفتہ آزادی کے پہلے روز لاہورمیں آزادی کارواں کا انعقاد کیا گیا،فیصل آباد میں آزادی ریلی نکالی گئی، علماء کرام نے خطبات جمعہ میں متحد قوم ،فاتح پاکستان کو موضوع بنایا،گوجرانوالہ،بہاولپور ،کراچی،پشاور،ہری پورسمیت دیگر شہروں میں شجرکاری مہم کابھی آغاز کر دیا گیا،صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ فاتح پاکستان اب معاشی سفر کی منزلیں کامیابی سے طے کرے گا.

ہفتہ آزادی کے پہلے روز مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی دعاؤں، قربانیوں اور شہادتوں کا ثمر ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحیثیت ایک متحد قوم، دشمنانِ وطن کے عزائم کو ناکام بنائیں اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں، اگر ہم متحد رہے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ ہمیں رنگ، نسل، زبان، یا فرقہ پرستی کے بجائے صرف ایک پرچم کے نام پر جمع ہونا ہے۔ یہی ہماری اصل قوت ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ آزادی اللہ کی عظیم نعمت ہے، جسے قائم رکھنے کے لیے ہمیں نظریاتی اور اخلاقی طور پر مضبوط ہونا ہوگا، اگر ہم متحد رہیں تو پاکستان مضبوط اور خوشحال ہو گا، متحد قوم ،فاتح پاکستان ایک سلوگن نہیں بلکہ ایک مشن ہے ایک تحریک ہے،مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، انجینئر حارث ڈار و دیگر نے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ہے، آج بھی کلمہ کی بنیاد پر قوم متحد ہو سکتی ہے، قوم کا اتحاد ہی پاکستان کے مضبوط دفاع کا ضامن ہے،

مسلم یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام ہفتہ آزادی کے پہلے روز شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب میں صدر مسلم یوتھ لیگ پاکستان انجینئر حارث ڈار، راشد علی سندھوو دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر گوجرانوالہ میں دس ہزار پودے لگانے کا عزم کیا گیا.کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے پودے لگائے،بہاولپور،پشاور،ہری پور میں بھی شجرکاری مہم کے دوران مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے پودے لگائے.

Shares: