وزیراعظم نے بھی ووٹ غلط کاسٹ کیا،اہم شخصیت کا انکشاف، زرتاج گل کا "نام” بھی آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے
شہر یار آفریدی نے ووٹ غلط کاسٹ کیا، جس کے بعد اب خبریں آ رہی ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور زرتاج گل نے بھی اپنا ووٹ ضائع کیا ہے
ن لیگی رہنما رنا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ وزیراعظم اور زرتاج گل نے سیریل نمبر کے بجائے ٹک لگایا ہے ،شہر یار آفریدی نے باقاعدہ درخواست دی ہے جس سے تصدیق ہو گئی ہے کہ انکا ووٹ غلط ہو گیا ہے
وزیر اعظم عمران خان اور زرتاج گل نے بھی اپنا ووٹ ضائع کیا ہے
وزیراعظم اور زرتاج گل نے سیریل نمبر کے بجائے ٹک لگایا ہے رانا ثناءاللہ کا دعویٰ pic.twitter.com/1mucZtaQTf
— MALIK ZEESHAN JAVAID (@HUSAINZESHAN12) March 3, 2021
زرتاج گل نے کہا ہے کہ مجھ سے کوئی بھی غلطی نہیں ہوئی ہے میں نے صحیح ووٹ کاسٹ کیا ہے مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی،شہباز گل نے بھی کہا ہے کہ زرتاج گل کے ووٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،زرتاج گل نے ٹھیک ووٹ کاسٹ کیا ہے،
شہر یار آفریدی نے درخواست میں کہا کہ پریذائیڈنگ آفیسر ووٹنگ کا وقت ختم ہونے سے قبل میری درخواست پر فیصلہ سنائیں مجھے ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیاجائے ،
شہر یار آفریدی نے درخواست میں کہا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکاتھا،جب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے، آپ کے اسٹاف سے پوچھا، آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا، مجھے اپنا ووٹ دوبارہ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے،
شہریار آفریدی نے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین سے مشاورت کے بعد فوری درخواست داخل کردی ریٹرننگ افسر نے درخواست کی کاپی وصول کرکے فیصلہ سنانے کا عندیہ دیدیا
قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری نے ووٹ کاسٹ کرلیا تا ہم پہلی بار سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا،آصف زرداری کودوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا گیا،
آصف زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہوا جس کے بعد آصف زرداری نے ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کرنے کی گزارش کی، درخواست پر دوسرا بیلٹ پیپر جاری کردیاگیا، سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے








