آرمینیا، فوج کی بغاوت کی کوشش ،وزیراعظم نے فوج کے سربراہ کو برطرف کردیا

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا فوج کی بغاوت کی کوشش ،وزیراعظم نے فوج کے سربراہ کو برطرف کردیا،

خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کو برخاست کردیا گیا ہے، آرمینیا میں فوج اور حکومت آمنے سامنے آگئی تھی، فوج نے وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کر لیا تھا غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی مسلح افواج نے وزیر اعظم نکول پشینان اور ان کی حکومت سے استعفی دینے کا مطالبہ کردیاتھا، وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبے کی بڑی وجہ ناگورنو-کاراباخ تنازعہ ہے، فوج کا الزام ہے کہ انہوں نے ملکی سالمتی کے معاملے پر ٹھوس موقف نہیں اپنایا۔

دوسری جانب وزیراعظم آرمینیا نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمینیا میں فوجی بغاوت کی کوشش مسترد کرتے ہیں، فوج سے کشیدہ حالات کے باعث آرمینیا کے وزیراعظم نے چیف آف جنرل اسٹاف کونکال دیا ہے۔

چار روز قبل ملک بھر میں وزیر اعظم نکول پشینان کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی تھی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ان مظاہروں کی ابتداء گذشتہ سال نومبر میں ہمسایہ ملک آذربائیجان کے ساتھ جنگ ​بندی پر دستخط کرنے کے بعد شروع ہوئی تھی جس میں آرمینیائی مقبوضہ علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔اس معاہدے سے علیحدگی پسند ناگورنو کاراباخ کے خلاف چھ ہفتوں کے خونی تنازع کا خاتمہ ہوا، لڑائی کے دوران 4،700 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔

Leave a reply