سال کے آخر تک تمام تحصیلوں میں یہ کام ہو گا، وزیراعظم نے بڑی خوشخبری سنا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتاہوں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کاوشوں سے منصوبے پر کام شروع ہوا،جن لوگوں کے پاس گھر نہیں ان کے لیے اچھا منصوبہ ہے،امیر آدمی کو بینک سے قرض مل جاتا ہے، ایک عام آدمی کبھی اپنے گھر کا سوچ بھی نہیں سکتا، غریب گھرخرید نہیں سکتے تو کچی آبادیاں جنم لیتی ہیں ،پاکستان میں ایسے منصوبے بہت پہلے آنے چاہیے تھے،31تحصیلوں کے بعد منصوبے میں توسیع کریں گے،اگر قسط 5 ہزار کردیں تو 20 سال میں گھر آپ کا ہوجائے گا، کراچی کی 40 فیصد آبادی کچی آبادی میں رہتی ہے، لوگوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ہمارے پاس اتنے گھر نہیں،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے ان علاقوں میں رہنے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے،سال کے آخر تک تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے، اگر 10ہزارروپے مہینے کی قسط پر 10 سال میں یہ آپ کا گھر ہوجائےگا، جب تک قانون نہیں تھا بینک قرض دینے کو تیار نہیں تھے،قانون پاس کرنے پر میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں، ہمیں دو سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے، بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، ہاؤسنگ سیکٹر سے 30 دیگر صنعتیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں،

Shares: