عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے،کورونا کی وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے،عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں،دعا ہے کہ اللہ کورونا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے،
پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش جذبے سے منائی جا رہی ہے،
عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد میں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، لوگوں نے سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے مساجد اور عید گاہوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل کیا گیا.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی، استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔ لاہور میں بادشاہی مسجد میں سمیت دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی۔ ملکی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی۔ ملتان میں دربار شاہ رکن عالم میں نماز عید ادا کی گئی