وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ میری رپورٹ سے متعلق قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں،

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ واضح کر دوں کہ میری جانب سے کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی، سفارشات تحریک انصاف کو اندرونی طور پر جمع ہونگی،میری رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ،میری رپورٹ کا زیر التوا شوگر تحقیقات اور تفتیش سے کوئی تعلق نہیں،وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے تحت بدعنوانوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں، مجھے صرف جہانگیر ترین کی شکایات اور تحفظات پر تحقیقات کا کہا گیا تھا، رپورٹ مکمل ہوتے ہی اپنی سفارشات وزیراعظم کو جمع کراؤں گا،

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں انہوں نے جہانگیر ترین کو نیٹ اینڈ کلین قرار دیا ہے

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین گروپ نے ملاقات کی تھی تو وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو اس حوالہ سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا،بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے تاحال رپورٹ پیش نہیں کی گئی لیکن دوسری بار یہ دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم کے پاس رپورٹ پہنچ گئی ہے لیکن علی ظفر دونوں بار تردید کر چکے ہیں

وزیراعظم کی ہدایت؟ جہانگیر ترین سے اہم شخصیت کی ملاقات

جہانگیر ترین کیخلاف درج ایف آئی آر کا از سر نو جائزہ شروع

جہانگیر ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی

وزراء سمیت کتنے اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت آئے؟

ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے یا نہیں ؟ جہانگیر ترین نے بتا ہی دیا

جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

Comments are closed.