وزیراعظم نے کتنے نئے معاون خصوصی مزید رکھ لئے؟

0
34

وزیراعظم نے کتنے نئے معاون خصوصی مزید رکھ لئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اضافہ ہو گیا ہے

رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقررکئے گئے ہیں، انہوں نے آج حلف اٹھا لیا،عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرمقررکر دیئے گئے، ڈسکہ الیکشن میں انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد عثمان ڈار نے استعفیٰ دیا تھا تا ہم آج انہیں دوبارہ معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے ڈاکٹروقار مسعود وزیر اعظم کے معاون خصوصی خزانہ وریونیو مقرر کئے گئے ہیں،ڈاکٹر وقار مسعود اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ریوینیو تھے کابینہ ڈویژن نے تینوں نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں.

Leave a reply