باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کراچی کے دورے پر ہیں

شہبازشریف کی گلستان جوہر آمد ہوئی ہے جہاں انہوں نے بارش کے متاثرین سے تعزیت کی شہبازشریف نے وفاقی وصوبائی حکومت سے سیلاب زدگان کی مالی امداد کا مطالبہ کیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر متاثرین کو فی الفور زرتلافی دیا جائے، انسانی جان کی قیمت نہیں ہوسکتی لیکن جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کی مالی مدد کی جائے،جن گھروں میں سیلاب سے اموات ہوئی ہیں، مالی امداد کی فراہمی سے ان کی مشکلات کم کی جائیں،مکانات،دکانوں اور فصلوں کے نقصانات کا سامنا کرنے والوں کو معاوضہ ادا کیاجائے،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی مشاورت سے امدادی پیک کا اعلان کرے ،وزیراعظم عمران خان کو سیلاب سے متاثرہ عوام کا کوئی احساس نہیں، انہیں کراچی آنے کی توفیق تک نہ ہوئی ،وزیراعظم فضول باتوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے مصیبت میں گھرے عوام کی خدمت پر توجہ دیں ،مصیبت زدہ عوام وفاق کی طرف دیکھ رہے ہیں

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سیاست کے بجائے اپنا فرض پورا کرے اور سندھ حکومت کی مدد کرے ،مسلم لیگ (ن) کے کارکن گھر گھر جاکر امدادی کاموں میں ہاتھ بٹائیں اور دین ودنیا دونوں کمائیں ،اس معاملے میں ذاتی طورپر نگرانی کروں گا، پارٹی کی قیادت اور کارکنان مصیبت زدہ عوام کے ساتھ ہیں،انشاءاللہ یہ مصیبت کا وقت ٹل جائے گا، متاثرین سے یک جہتی کرنے کراچی آیا ہوں ،عوام سیلاب، مہنگائی اور غربت میں پھنسی ہے، وزیراعظم ’این۔آر۔او نہیں دوں گا‘ میں پھنسے ہوئے ہیں

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وزیراعظم ’این آر او کے جھوٹے بیانئیے کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،وزیراعظم عوام کے مسائل حل کریں، ورنہ قوم انہیں معاف نہیں کرے گی

شہبازشریف نے ملیر کے پارٹی رہنماؤں فیروز خان، ملک تاج اورحاجی امین مانا سمیت کارکنان کا شکریہ ادا کیا.

شہبازشریف کے ایک روزہ دورہ کراچی کی تفصیلات جاری

صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت بھی کی،شہباز شریف نے ن لیگی کارکنان سے بھی خطاب کیا.

شہباز شریف کا کراچی میں بھر پور استقبال،پہنچتے ہی وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

Shares: