اسلام آباد: پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے وزیراعظم کا تمغہ شجاعت کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کےلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کردیا ہے۔
سیالکوٹ میں ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری کو قتل کردیا گیا تھا جبکہ اس دوران مشتعل ہجوم کے نرغے سے پریانتھا کو بچانےکی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو وزیراعظم عمران خان تمغہ شجاعت سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
On behalf of the nation I want to salute moral courage & bravery of Malik Adnan who tried his utmost to shelter & save Priyantha Diyawadana from the vigilante mob in Sialkot incl endangering his own life by physically trying to shield victim. We will award him Tamgha i Shujaat
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 5, 2021
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پوری قوم کی طرف سے ملک عدنان کی اخلاقی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، ملک عدنان نے سیالکوٹ میں پریانتھا دیاوادانہ کو ہجوم سے پناہ دینے اور بچانے کی بھرپور کوشش کی، اس نےاپنی جان کو خطرے میں ڈال کرمظلوم کو بچانے کی کوشش کی اور ہم ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پر تشدد کی کئی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھنے کے بعد یہ معلوم ہوتا کہ ہجوم میں سری لنکن شہری پر صرف تشدد کرنے والے ہی نہیں بلکہ چند لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے انہیں بچانے کی کوششیں کیں۔
سوشل میڈیا پر سری لنکن شہری پر ہونے والے تشدد کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانتھا کمارا کو فیکٹری کی چھت پر تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران کچھ افراد انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہجوم کے تشدد کے وقت ملک عدنان نے پریانتھا کمارا کوکَور کیا ہوا تھا اور وہ خود مار کھاتے رہے اور اسے بچانےکی کوشش کر تے رہے، سوشل میڈیا پر بھی ملک عدنان کی بہادری اور انسان دوستی کے جذبے کی تعریف کی جارہی ہے۔
پریانتھا کو بچانے کے کوشش کرنے والے فیکٹری ورکر کی شناخت عدنان ملک کے نام سے ہوئی جو کہ فیکٹری میں پروڈکشن مینجر کے طور پر کام کرتے تھے اور گزشتہ 15 سالہ سے فیکٹری میں کام کررہے ہیں۔