سراج قاسم تیلی کی وفات، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کا اظہار افسوس

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے

مرحوم کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، سینیئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سراج قاسم تیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے سراج قاسم تیلی کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے،

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سراج قاسم تیلی کے انتقال پر دکھ کااظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک اچھےانسان اوربہترین دوست تھے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خاندان اور تاجر برادری سے دکھ کا ااظہار کیا ہے

معروف صنعتکار اور سینئر وائس پریزیڈنٹ ایف پی سی سی آئی محمد حنیف گوہر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور بی ایم جی گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے.اور کہا پے کہ سراج قاسم تیلی ایک ممتاز صنعتکار اور تاجر تھے اور ان کی اس ملک کے لئے بے پناہ خدمات ہیں.اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے. آمین۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے معروف صنعت کار سراج قاسم تیلی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لئے دُعا کی ہے

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کہ اللہ تعالی سراج قاسم تیلی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل دیں ،سراج قاسم تیلی کی ناوقت رحلت کراچی کی صنعت و تجارت کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،

ترجمان کراچی چیمبر آف کامرس کے مطابق تین روز قبل سراج قاسم تیلی کی طبیعت ناساز ہوئی تھی ،جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،سراج قاسم تیلی نمونیا کا شکار تھے اور دو روز سے وینٹیلیٹر پر تھے۔ ان کی وفات دبئی میں ہوئی ،سراج قاسم تیلی گزشتہ 11روز سے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں تھے

سراج قاسم تیلی پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے ڈائریکٹر تھے ،سراج قاسم تیلی کے سی سی آئی کے سابق چیئرمین تھے ،انہوں نے ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔سراج قاسم تیلی نے مائی کراچی کے نام سے ایگزی بیشن شروع کی تھی‏ ،سراج قاسم تیلی کومعاشی خدمات کےاعتراف پرستارہ امتیازسے بھی نوازاگیا تھا ،سراج قاسم تیلی کراچی کے انفرااسٹرکچر کے لیے آواز اٹھاتے تھے

پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے معروف تاجر رہنماء قاسم سراج تیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئی ہے ،کاروباری طبقے کے لیے قاسم سراج تیلی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،وہ کراچی کے مسائل پر ایک مضبوط آواز تھے

Leave a reply