باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی ایوان بالا کے رکن لارڈ عامر سرفراز کی ملاقات ہوئی ہے
وزیر اعظم نے لارڈ عامر کو کم عمری میں لارڈ کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد دی،ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید استحکام دینے پر گفتگو کی گئی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں ،بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنےکیلئے کوشاں ہیں،ملک میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں،بیرون ملک پاکستانیوں کے سرمایہ کی حفاظت اولین ترجیح سمجھتے ہیں،
وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہاؤس آف لارڈزکے رکن عامر سرفراز سے ملاقات کی اور کم عمری میں لارڈ کا اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔ pic.twitter.com/bVFXgZixCJ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 23, 2020
قبل ازیں اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مال اور جان کی حفاظت نہیں ہوتی وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی،ہماری سرحدوں پر قوم کی حفاظت پاک فوج کرتی ہے ،پولیس کا آج تک وہ مقام نہیں بنا جس کےوہ مستحق ہے،پولیس کا معاشرہ میں ایک بہت بڑا مقام ہوتا ہے،خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی میں بڑی قربانیاں دی ہیں،پولیس میں بہتری آنے کے بعد مردان سے انکے حق میں ریلیاں نکلیں،اپنی آنکھوں کے سامنے خیبر پختونخوا پولیس کو بدلتے دیکھا ،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں قوم پولیس کو پسند کرے ،ملک کے اندر پولیس شہریوں کو تحفظ دیتی ہے،جب کرکٹ میں آیا تھا تومیرے سامنے بھی دو راستے آگئے،ساوَتھ افریقہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پیسے کی پیشکش ہوئی،اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ کے راستے پر چلو،مہنگائی میں اضافہ ہوچکا ہے لیکن تنخواہیں نہیں بڑھی،قرآن پاک میں واضح ہے کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے،جنہوں نے سالوں ملک کا اقتدار سنبھالا ان کے سامنے بھی دوراستے تھے،اس پیسے کا کیافائدہ جس سے بچوں کو والد کو بچانے کےلیے جھوٹ بولنا پڑے،جس پیسے کے لیے کسی کو بچانے کے لیے جھوٹ بولا جائے وہ پیسہ اللہ تعالیٰ کا عذاب ہے،