پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف ہفتے کے روز 4 روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلادیش کے بندرگاہی شہر چٹاگانگ پہنچا۔

جہاز کی آمد پر بنگلادیش نیوی کے چیف اسٹاف آفیسر، کمانڈر چٹاگانگ نیول ایریا اور دیگر افسران نے عملے کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ بحری بینڈ نے روایتی دھنیں بجا کر خوش آمدید کہا۔ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام اور بنگلادیش بحریہ کے سینیئر افسران بھی استقبالیہ تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پر بنگلادیش نیوی کے جہاز بی این ایس شادینوتا نے سمندر میں داخلے پر پی این ایس سیف کو خوش آمدید کہا۔دورے کے دوران پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر اور وفد کے ارکان بنگلادیش نیوی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں کمانڈر چٹاگانگ نیول ایریا، کمانڈر بی این فلیٹ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاک یارڈ شامل ہیں۔

جہاز کے افسران، سیلرز اور تربیت یافتہ ارکان چٹاگانگ کے تاریخی و تفریحی مقامات کے علاوہ بنگلادیش بحریہ کے جہازوں اور تنصیبات کا بھی دورہ کریں گے، جبکہ بنگلادیش نیوی کے اہلکار پی این ایس سیف کا معائنہ کریں گے۔یہ خیرسگالی دورہ پاکستان اور بنگلادیش کی بحری افواج کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔پی این ایس سیف 12 نومبر 2025 کو بنگلادیش سے روانہ ہوگا

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

اوکاڑہ: بغیر فٹنس سرٹیفیکیشن گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی میں غیر قانونی ہتھیاروں کی ترسیل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Shares: