سیالکوٹ: پولیس کا عید سے قبل شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،29 گرفتار

973 لیٹر شراب , بڑی گیلین، شراب کی بوتلیں معہ چالو بھٹی معہ شراب کشیدہ سامان اور 7109 کلو گرام چرس شامل ہے

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)سیالکوٹ پولیس کا عید سے قبل شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،عید کے موقع پر فروخت کے لیے تیار کی گئی 973لیٹر شراب اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،29 ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے عید کے موقع پر شراب و منشیات کی فروخت اور زہریلی شراب کی وجہ سے ہونیوالی ہلاکتوں کے تدارک کے لیے ضلع بھر میں شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے ہیں اس سلسلہ میں سیالکوٹ پولیس نے گزشتہ روز سے ضلع بھر میں کارروائیوں کے دوران 29 ملزمان کے قبضہ سے عید کے موقع پر فروخت کے لیے تیار کی گئی 973 لیٹر شراب جس میں بڑی گیلین، شراب کی بوتلیں معہ چالو بھٹی معہ شراب کشیدہ سامان اور 7109 کلو گرام چرس شامل ہے برآمد کر کے گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کارروائی میں شامل تمام پولیس افسران و ملازمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔
سیالکوٹ پولیس شہر کو شراب و منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔

Leave a reply