ٹھٹھہ : گٹکا فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری،2 گرفتار

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)گٹکا فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری،2 گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپکٹر عبدالوہاب عباسی بمعہ اسٹاف نے میربحر محلہ گجو شہر میں بدنام گٹکا فروش فجی ملاح کے گٹکا گودام پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 2 گٹکا فروش ملزمان قربان ولد ارباب ملاح اور محمد حسن ولد یعقوب ملاح کو گرفتار کرلیا۔
دوران کارروائی پولیس نےگٹکاگودام سے 60 کلو چورہ سپاری، 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا, 10 پیکٹ زعفرانی تمباکو پتی، 10 کلو ردی اور گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ گھارو پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ڈی پی او گاڑیو ڈی ایس پی غلام سرور وسطڑو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کیٹی بندر سب انسپکٹر عبدالحمید رودنانی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر درگاہ بخآری بگھان کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ٹرک نمبر SBD-801 میں گوبر کے اندر چھپاکر گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزم عثمان عرف غنی ولد محمد کنبھار کو گرفتار کرلیا۔
دوران کارروائی پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر 40 کٹہ چورا سپاری وزن 560 کلو اور 500 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ کیٹی بندر پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ فرار ملزم کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
مقدمہ نمبر13/2023 سیکشن 3,4,5,8 گٹکاایکٹ 2019 تھانہ کیٹی بندر۔

Comments are closed.