کوٹری میں پولیس کی کارروائی، جوئے کے اڈوں پر چھاپے، متعدد گرفتار

جامشورو،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری):کوٹری میں پولیس نے جوئے کے اڈوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی ایس پی کوٹری اور ایس ایچ او کوٹری کی مشترکہ کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں واقع جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے۔ پولیس نے ان چھاپوں کے دوران 7 جوئے بازی کے اڈوں کے ملازمین کو گرفتار کرلیا جبکہ چار ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار افراد کے قبضے سے پولیس نے اکڑا پرچی کی بکیں اور نقدی برآمد کی ہے۔ پولیس کے مطابق ان جوئے کے اڈوں میں لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جاتا تھا۔

گرفتار اور فرار ہونے والے افراد کے خلاف کوٹری تھانے میں 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے بھی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

Leave a reply