قصور
اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر امانت داری سے کام کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پہ جاری رکھا جائے گا، ڈی پی قصور کی طرف سے ایس ایچ اوز میں نقد انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور سید عمران کرامت بخاری و ایس پی انویسٹیگیشن خالد محمود تبسم نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی پہ ضلع بھر کے
پولیس اہلکاروں میں نقدی انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے
ڈی پی او قصور نے کہا کہ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر پوری ذمہ داری و امانت داری سے کام کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پہ جاری رہے گا
ماہ اکتوبر میں ڈسٹرکٹ پولیس نے 61 ڈاکوؤں سمیت 941 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا اور اور کروڑوں روپیہ کا مال مسروقہ برآمد کیا
ضلع بھر سے سات ایس ایچ اوز کو بہترین کارکردگی پہ انعامات سے نوازا گیا
بہترین ایس ایچ اوز میں میاں جسیم،ک طارق،امجد ڈوگر،عاطف نزیر،ڈاکٹر ذوالفقار ،وحید عارف اور ادریس چڈھر شامل ہیں

Shares: