پولیس نے راہ جاتے ہوئے مزدور کو بھی گرفتارکرلیا:ورثا پریشان مگرپولیس کوکوئی پرواہ تک نہیں

0
28

لاہور:پولیس نے راہ جاتے ہوئے مزدور کو بھی گرفتارکرلیا:ورثا پریشان مگرپولیس کوکوئی پرواہ تک نہیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دوسرے علاقوں کی طرف لاہور میں بھی کالعدم ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہروں کوکچلنے کے لیے پولیس کے ایکشن کی خبریں توبڑے زوروشورسے آرہی ہیں مگران خبروں کے پیچھکے کیا کہانی چل رہی ہے اس کے بارے میں بھی اہم خبرآگئی ہے

ذرائع کے مطابق پولیس نے جہاں کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کوگرفتارکرنے میں ہوشیاری دکھائی ہے وہاں راہ گزرتے عام مزدور اورخاص کرداڑھی والوں کو بھی پکڑکرافسران کے سامنے اپنی بلے بلے کروائی ہے

 

اسی بلے بلے کے شوق میں پولیس نے یہ نہیں دیکھا کہ ان کے شکنجے میں آنے والا کون ہے اوراس کا ٹی ایل پی سے کوئی تعلق ہے بھی یا کہ نہیں

ایسے ہی پولیس نے لاہور کے ایک غریب خاندان کا پیٹ پالنے والے ایک مزدور کے ساتھ کیا

اس مزدور کی ڈرامائی گرفتاری کے متعلق ان کے بھائی کیا بیان کرتے ہیں ضرور ملاحظہ فرمائیں‌

وہ کہتے ہیں کہ !
بھائی دو دنوں سےماڈل ٹاؤن تھانےمیں بند ہے۔ آج عدالت پیش نہیں کیاگیا حالانکہ24گھنٹےمیں کرنا لازم ہے۔کل کام پر جاتےہوئے شنگھائی چوک شیل پٹرول پمپ ناکےسےپکڑا۔

بڑے بھائی شمس الدین اپنی دکھ بھری کہانی سناتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” منصورہ کا رہائشی ہے، لبیک سےکوئی تعلق نہیں۔فیکٹری حاضری شیٹ واضح ہے،کام پر جاتا رہاہے۔ رہا کیاجائے”

Leave a reply