کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)کشمور پولیس نے کچے کے علاقے میں مختلف مقامات پر آٹھ سے زائد پولیس کیمپ قائم کر دیں، ایس ایس پی کشمور کے مطابق ڈاکوؤں کا محاصرہ کر لیا ہے متعدد ٹھکانوں کو نذر آتش بھی کردیا گیا ہے جب کہ تاحال درجنوں مغوی ڈاکوؤں کی قید میں ہیں ڈاکوؤں نے مغوی پولیس اہلکار کی تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی
تفصیلات کے مطابق کشمور پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں آٹھ سے زائد کیمپ قائم کی گئیں ہیں کچے کے مختلف مقامات پر ڈاکوؤں کی گزرگاہ پر پولیس نے ڈیرا جمالیا ہیں ایس ایس پی کشمور عرفان علی سموں کے مطابق ڈاکوؤں کا محاصرہ کر لیا ہے متعدد ٹھکانوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے پولیس نے ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ کر لیا ہے ڈاکوؤں اب شہر میں داخل ہونے کے بجائے سستی گاڑی کی لالچ میں لوگوں کو اغوا کرتے ہیں ہنی ٹریپ کے ذریعے باہر سے آئے لوگ اغوا کیے گئے ہیں باقی شہر سے کوئی اغوا کا واقعہ رونما نہیں ہوا ہے پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ سخت کردی ہے، گھوٹکی پولیس اور رحیمیارخان پولیس کے ساتھ مل کر ڈاکوں کا خاتمہ کریں گے ڈاکوں ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو اغوا کر کے رحیمیارخان کچے کے علاقے کھروڑ میں داخل ہوجاتے ہیں دوسری جانب ایس ایس پی کشمور کی ڈی پی او رحیمیارخان سے ملاقات ڈاکوؤں کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کیا گیا، واضح رہے کہ چینوٹ کے ڈھول گروپ کے 9 افراد بھی ڈاکوؤں کی قید میں ہیں جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے ڈھول گروپ کو شادی کے پروگرام کے نام پر بلا کر رحیم یار خان کھروڑ کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا ہے کچے کے علاقے میں تاحال درجنوں مغوی ڈاکوؤں کی قید میں ہیں ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی پولیس اہلکار پر بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے.

Shares: