پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت
پنجاب کے شہر نارووال میں پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرکر زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی ہسپتال میں موت ہو گئی ہے
نارووال میں پولیس چھاپے کے دوران تحریک انصاف کا ورکر یاسر ملہی جان کی بازی ہار گیا ،تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی موت کی تصدیق کر دی،پی ٹی آئی کارکن کے لواحقین نے تھانہ بدوملی کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا، یاسر کے کمسن بیٹے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران بابا گھر کی چھت پر چڑھ گئے تھے اور پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ان کے سر پر اینٹ ماری تھی،دوسری جانب ترجمان ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کا یاسر کی موت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ یاسر ملہی کی شہادت پر ہمیں پارٹی کے طور ہر سخت رد عمل دینا ہو گا۔ میں کوشش کروں گا کہ ہر فورم پر یہ مسئلہ اٹھے۔ پنجاب کے عہدیداروں کو فوری یاسر کے گھر جانا چاہئیے۔ خاندان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئیے۔ صدر نارووال کا بیان آ چکا۔ پارٹی کی سنئیر قیادت کی توانا آواز ضروری ہے۔
احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب