سرگودھا :10ماہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس سینئر صحافی کے قاتلوں کاسراغ نہ لگاسکی
سرگودھا،باغی ٹی وی(ملک شاہنواز جالپ ،نامہ نگار)پولیس تھانہ عطا شہید 10ماہ گزر جانے کےبعد بھی سینٸر صحافی مقتول لالہ فضل جان کے قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی۔جبکہ تین ماہ قبل قتل ہونے والے تاجر چوہدری لیاقت جٹ کا کیس بھی لٹک گیااور چند روز قبل قتل ہونے والے تاجر چوہدری عنصر جاوید چٹھہ کے قتل کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔سٹون کریشرزمالکان مقتولین کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پرسراپا احتجاج ہیں۔اور پل گیارہ سٹون کرشنگ مارکیٹ میں خوف کی فضا قائم ہوتی جارہی ہے۔پل گیارہ سٹون کرشنگ انڈسٹری کے تاجروں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور۔ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران سے ملزمان کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریسنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانہ عطا شہید میں اہل۔کرائم فائٹر ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقہ میں امن وامان برقرار رہ سکے۔