ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)ڈی پی او میاں محمد اکمل کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ، پولیس تھانہ کالا کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی، کلاشنکوف برآمد،ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا عبدالستار نے بتایا کہ پولیس نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر353/22 ملزم شاہد حسین ولد رحیم قوم مکول سکنہ پتی مکول سے دوران انٹیروگیشن 01 عدد کلاشنکوف برآمد ہوئی۔برآمد شدہ کلاشنکوف کو قبضہ پولیس میں لے کر ملزم کے خلاف علیحدہ مقدمہ نمبر 398/22 درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئ ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا عبدالستار کا کہنا تھا کہ ڈی پی او میاں محمد اکمل کی ہدایت اور ڈی ایس پی صدر اعجاز حسین بخاری کی سپر وژن کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور جرم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اس کے لیے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے۔
Shares:








