ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) پولیس وین پرمبینہ لادی گینگ کی فائرنگ ،ڈرائیور زخمی
تفصیل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے تھانہ صدر کی پولیس موبائل 4،5 اہلکاروں کے ساتھ پل گجوجی کے علاقے بستی تگیانی سے گذر رہی تھی ،اس علاقہ میں چھپے ہوئے مبینہ لادی گینگ کے ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائر کردی ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کا ڈرائیور تنویر زخمی ہوگیا ،جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،دوسری طرف پولیس ترجمان علاقہ تھانہ صدر پل گجوجی شرپسند ملزمان سے پولیس مقابلہ، دو سہولت کار زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس تھانہ صدر ڈیرہ اور کوٹ مبارک جونہی پل گجوجی پہنچے تو 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 سے 8 ملزمان مسلح ہائے کلاشنکوف نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
ملزمان کی فائرنگ سے ڈرائیور کانسٹیبل تنویر بازو پر فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔جسے علاج و معالجہ کے لئے فورا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد راشد ہدایت خود بھی پل گجوجی پہنچ گئے۔شرپسند ملزمان پولیس کی مزید نفری پہنچنے پر اندر پہاڑ فرار ہو گئے۔ شرپسند ملزمان کے دو سہولت کار زخمی حالت میں ملے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کریمینل اشخاص اور شرپسند عناصر کے خلاف پولیس کا بھر پور آپریشن جاری رہے گا۔
Shares: