آن لائن خریدی گئی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد،پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

اشتہاری مجرم غلام عباس قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب سے فرار ہو گیا تھا
anf

کراچی: سی آئی اے کراچی نے آن لائن خریدی گئی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے اینٹی انکروچمنٹ پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے نجی خبررساں ادارے کو بتایا کہ سی آئی اے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کراچی کا ایک گروپ آن لائن منشیات کی خریداری کرتا ہے اور اس گروپ میں چند افسران بھی شامل ہیں اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے مخبر کی اطلاع پر اتحاد ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ایک گاڑی سے 21 کلو منشیات برآمد کی ہے جو پشاور سے کراچی پہنچائی گئی تھیاور اس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ سی آئی اے پولیس نے چھاپے میں اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات پولیس اہلکار سکندر آفریدی سمیت سعد ولی، محمد سلیم اور محمد احمد خان کو گرفتار کیا ہے اور 21 کلو منشیات مذکورہ چاروں ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی ہے گرفتار ملزمان یہ منشیات کراچی کے منشیات فروشوں کو فراہم کر رہے تھے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا کہ کراچی میں منشیات فروشوں کا گروپ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے آن لائن منشیات اور اسلحہ خریدتا ہے اور اس حوالے سے اطلاعات پر اسپیلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کی اور گرفتار پولیس اہلکار سمیت چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی …

دوسری جانب پنجاب پولیس نے سعودی حکومت کو مطلوب مقدمہ قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم غلام عباس قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب سے فرار ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لئے سعودی حکومت نے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی زیر نگرانی اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، پی او سیل کے انچارج انسپکٹر ظہیر بابر، سب انسپکٹر قاسم ممتاز نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیامجرم اشتہاری کو مزید کاروائی کے لئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سعودی حکومت کو مطلوب اشتہاری کی گرفتاری پر منڈی بہاؤالدین پولیس کو شاباش دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

Comments are closed.