ملک کے دو بڑے شہروں، اسلام آباد اور کراچی میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سی آئی اے (کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی شہید جبکہ کانسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے جا رہی تھی کہ ملزمان نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ادھر کراچی کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب ٹریفک پولیس چوکی پر فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار زین محمد شہید ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے اہلکار پر دور سے دو گولیاں چلائیں، جو اسے لگیں اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں ممکنہ دہشت گردی یا منظم مجرمانہ سرگرمیوں کے پہلوؤں سے بھی تفتیش جاری ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

ادب کا روشن چراغ، آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)

بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

ننکانہ: باغی ٹی وی کے احسان اللہ ایاز کو بہترین صحافتی خدمات پر بابا گورونانک یونیورسٹی کا اعزاز

کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

Shares: