پولیس اہلکار کی ساتھی کے ساتھ ملکر خاتون سے مبینہ زیادتی

پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کرکےمحکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے

بہاولنگر : پولیس اہلکار نے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،اور ویڈیو بھی بنائی-

باغی ٹی وی:پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار 25 فروری کو خاتون کو نوکری کاجھانسہ دے کر نامعلوم مقام لےگیا، مبینہ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی، خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کرکےمحکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نصیر اور وہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، ملزم نےدھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل ہوجائےگی، ڈی پی اونصیب اللہ خان نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئےکہا ہےکہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورےکیے جائیں گے ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

لاہور میں میلہ چراغاں پر 2 مارچ کو چھٹی کا اعلان

الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، فافن کی شیعب شاہین کے دعوے …

Comments are closed.