کراچی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے کار سوار مسلح ملزمان بزرگ شہری سے ساڑھے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے-
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا سیکٹر 12 بی میں کار سوار مسلح ملزمان بزرگ شہری سے ساڑھے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے-
گوجرہ:مسلح ڈا کو ؤ ں نے شہر سے خریداری کرکے آ نے وا لی خواتین سمیت تین افراد کو…
سی سی ویڈیو میں واردات کے وقت سفید رنگ کی گاڑی میں سوار ملزمان کو متاثرہ شخص ذوالفقار کو اپنے پاس بلاتے دیکھا جاسکتا ہے گاڑی میں بیٹھے مسلح افراد نے قریب آتے ہی بزرگ شہری کی تلاشی لی اور جیب سے نکلنے والے پیسے چھین کر اپنے پاس رکھ لیے-
متاثرہ شخص نے بتایا کہ ملزمان کے پاس واکی ٹاکی (وائرلیس سیٹ) بھی موجود تھا جبکہ انہوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا پولیس نے متاثرہ بزرک ذوالفقار علی محمد اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کار سوار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
جبکہ کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کی شناخت 30 سالہ محمد عدنان ولد راجہ محمد ایوب کے نام سے کی گئی۔
کندھ کوٹ: شھرمیں ڈاکوؤں کا راج ,غوث پور کے قریب لاڑکانہ کے رہائشی سمیت 5 افراد…
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے باعث پیش آیا ہے اوراس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے –
قبل ازیں کراچی یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر طالب علم کا قتل کر دیا گیا تھا قتل ہونے والے طالب علم بلال ناصرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے ایک ملزمان کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
15 دسمبر کو این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے چائے خانے پر ڈکیتوں نے دھاوا بولا تھا، اس موقع پر چائے کے ہوٹل پر بیٹھے این ای ڈی کے طالبعلم بلال ناصر نے ایک ڈکیت کو دبوچنے کی کوشش کی جس پر ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے بلال زندگی کی بازی ہارگیا تھا۔
پولیس کے مطابق بلال ناصر کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا –








