اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )تھانہ صدر کی حدود 22 جی ڈی کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے مابین کراس فائرنگ کا واقعہ
1 نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 2 فرار، 3 کس نامعلوم ڈاکو 22 جی ڈی پل پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی پہنچ گئی،ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیسترجمان کے مطابق پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجہ میں 1نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے،ہلاک ڈاکو کی تاحال شناخت نہ ہو سکی. جائے وقوعہ سے ناجائز اسلحہ برآمد۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری۔

یاد رہے 30 مارچ کوبھی تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے
پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جبکہ 4 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
Shares:








