ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)مختلف مقدمات میں ملوث سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابران ایکشن ، ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابرکی پولیس نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ ڈیرہ بنچ پیشی پر آنے والے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کوگرفتارکرنے کی کوشش ناکام، میں نے تمام مقدمات میں ضمانت کرائی ہوئی ہے اورپولیس کے پاس کسی قسم کاوارنٹ موجودنہیں ہے ‘سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کا موقف ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابرپولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقدمات میں ملوث سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کوگرفتارکرنے کیلئے ان کی پیشی کے موقع پر ہائی کورٹ ڈیرہ بنچ کے باہر پہنچ گئی مگرکوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیرنے کہاکہ میں نے تمام مقدمات میں ضمانت کرائی ہوئی ہے اورپولیس کے پاس میری گرفتاری کاکوئی وارنٹ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس مجھے گرفتارکرنے کیلئے میرے اورمیرے دوستوں کے گھر چھاپے مارتی رہی جو شرمناک فعل ہے اورمیں اس کی مذمت کرتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ پولیس نے مجھے نامعلوم جھوٹے مقدمات میںنامزدکیاہواہے مگرمجھے عدالتوں پر اعتماد ہے اسی لیے عدالتوں میں پیش ہوتاہوں ۔سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور نے کہاکہ یہ کیسی آزادی ہے جس میں شہری کوحق بات کہنے کا بھی اختیارنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کاسپاہی ہوں اوراس کے ساتھ کھڑاہوں اوررہوں گا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے امپورٹیڈحکومت کا آخری دم تک مقابلہ کرناہے جبکہ اس حوالے سے ضلعی پولیس آفیسرعبدالرئوف بابر کاکہناتھا کہ مجھے اوپر سے ٹاسک دیاگیاہے کہ سردارعلی امین گنڈہ پور کی ہر صورت گرفتاری یقینی بنانی ہے۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








