پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق21سالہ اسامہ ستی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گئی ہے

اسامہ ستی کاپوسٹ مارٹم سینئرایم ایل اوڈاکٹرفرخ کمال نے کیا،اسامہ ستی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کردی گئی ،

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسامہ ستی کو 6گولیاں لگی ہیں،اسامہ ستی کوایک گولی سرکی عقبی جانب،ایک بائیں بازوپر لگی،اسامہ ستی کو چارگولیاں پیٹھ پرلگی ہیں،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آبا د میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا,شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس میں کالی بھیڑیوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،کالی بھیڑیں پولیس میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،اہلکاروں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں ،سخت سے سخت سزا دی جائے گی،

دوسری جانب اے ٹی ایس پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ،جاں بحق نوجوان کے والد نے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست جمع کرادی

درخواست گزار نے کہا کہ بیٹا رات 2 بجے دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا،بیٹے سے پولیس اہلکاروں کا جھگڑا ہوا تھا ،انہوں نے دھمکی دی کہ مزہ چکھائیں گے،میرے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کا مجھ سے ذکر کیا تھا،

گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا، 5 پولیس ا ہلکاروں نے میرے بیٹے کو جان سے مار دیا، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے،

واضح رہے کہ اسامہ ندیم ستی کو کل رات اسلام آباد پولیس کے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 22 گولیاں مار کر شہید کر دیا،

پولیس کے ہاتھوں قتل طالب علم کے لواحقین کا لاش کے ہمراہ دھرنا دینے کا فیصلہ

Comments are closed.