پولیس حراست میں کتنے قیدی ہوئے جاں بحق؟ رپورٹ اسمبلی میں پیش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس جاری ہے اجلاس میں وزارت انسانی حقوق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی کارروائی کی بنیادپر 13پولیس افسران برخاست کئے گئے، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں پولیس حراست میں ایک ایک شہری ہلاک ہوا.

شہریوں پرپولیس مظالم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، وزارت انسانی حقوق کے مطابق پولیس حراست میں 16شہریوں کی ہلاکت کے کیسزرجسٹرڈ ہوئے ہیں، قصور 3،فیصل آبادمیں 2شہری پولیس حراست میں ہلاک ہوئے، شیخو پورہ، منڈی بہاؤ الدین، سرگودھا، ملتان، ساہیوال میں ایک ایک قیدی کی ہلاکت ہوئی، گجرات،پاکپتن،بہاولپور،رحیم یارخان میں ایک ایک قیدی کی ہلاکت ہوئی،

وزارت انسانی حقوق کے مطابق بلوچستان نےتفصیلات شیئرنہیں کیں،

واضح رہےکہ پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت کے بعد میڈیا و سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوا تھا اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ سامنے آیا تھا، بعد میں صلاح الدین کے والد نے پولیس اہلکاروں کو معاف کر دیا تھا.

Shares: