نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کی آمد پر غیر قانونی کام کرنیوالوں کیخلاف پولیس ایکشن میں آ گئی
لاہور پولیس کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر غیر قانونی اقدامات پر 260 مقدمات درج کیے،غیر قانونی اقدامات پر293 ملزمان گرفتار کیے گئے ون ویلنگ پر 59 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 71 ملزمان گرفتار کئے گئے .ہوائی فائرنگ کرنے پر 106 مقدمات درج کئے گئے اور 110 افرادگرفتار کئے گئے،آتش بازی میں ملوث 44 ملزمان گرفتارکئے گئے جن پر 30 مقدمات درج کئے گئے منشیات کی مد میں 37 مقدمات درج کر کے 17ملزمان گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ ومنشیات بھی برآمد کی گئی کم عمر ڈرائیونگ پر 700 سے زائد چالان کیے گئے،
نیو ائیر کی خوشی میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پراقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے کارروائیاں کیں ،ہوائی فائرنگ۔ناجائز اسلحہ۔ون ویلنگ۔آتش بازی۔شیشہ سموکنگ ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 72 ملزمان گرفتار کئے گئے، ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 07 ملزمان گرفتارکئے گئے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 34 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے پسٹلز وگولیاں برآمد کر لی گئیں، ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر 04 ون ویلر گرفتار کئے گئے، آتس بازی۔شیشہ سموکنگ اور ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 17 ملزمان گرفتار کئے گئے، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 10 منشیات فروش گرفتار کئے گئے،
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ اور آتش بازی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوائی فائرنگ اور آتش بازی میں ملوث ملزمان کیخلاف 32 مقدمات درج کئے گئے کاہنہ، نصیرآباد اور نشتر کالونی سے 17 ملزمان حوالات میں بند کئے گئے، کوٹ لکھپت،اچھرہ اور شادمان سے 15 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان سے رائفلز، پسٹلز اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ون ویلنگ کے 11 مقدمات درج، 13 ملزمان حوالات میں بند کئے گئے، منشیات سمیت ہلڑ بازی کے 07 مقدمات درج کئے گئے،
سال کا آخری مقدمہ ون ویلنگ کا تھانہ شادمان جبکہ نئے سال کی پہلی ایف آئی ار ہوائی فائرنگ کی تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیزکا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی،
سٹی ڈویژن پولیس کا ہوائی فائرنگ, ناجائز اسلحہ ون ویلنگ, آتش بازی اور ساونڈ سسٹم کے خلاف کریک ڈاون نیو ائیر نائٹ پر کاروائی کے دوران 83.مقدمات کا اندراج کیا گیا ہوائی فائرنگ کرنے پر 30 مقدمات درج کیے, ناجائز اسلحہ کے 10,آتش بازی کے 10 ,ون ویلنگ کے 17 مقدمات درج کیے تیز رفتاری پر 1. شراب فروشی پر 11 جبکہ آتش بازی کرنے پر 4 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا کاروائی کرنے والوں میں رنگ محل پولیس نے 4 یکی گیٹ پولیس نے 1 نولکھا 2 اکبری گیِٹ 4 گوالمنڈی 9 موچی گیٹ 6 لوئر مال 2 داتا دربار 3 اسلام پورہ 9 نیو انارکلی 3 مصری شاہ 2 بادامی باغ 1 لاری اڈہ 2 شفیق آباد 5 شاہدرہ 3 شاہدرہ ٹاؤن 4 راوی روڈ 10 اور شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے 12 مقدمات درج کیے،ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا ہے، ناجائز اسلحہ, ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے,
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب
خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں
بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل