پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے لگی

0
76

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ،ایس پی صدر کا علاقہ ڈکیتوں کا گڑھ بن گیا

پنجاب پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف ہے ،علاقہ ایس ایچ ملک اللہ یار چند مندپسند صحافیوں سے سب اچھا کی خبریں لگواتے نظر آتے ہیں ، اڈیالہ روڈ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،3 نامعلوم مسلح ڈکیت ڈیڑھ لاکھ کیش رقم سرعام لوٹ کر چلتے بنے،مسلح ڈکیتوں نے دوکان کے کشئیر سے 25 ہزار روپے بھی لوٹے 1 لاکھ25 ہزار روپے گن پوائنٹ پر گاہک سے چھینے گیے

2 مسلح افراد کے پاس پستول اور 1 شخص مسلح خنجر تھا گاہک کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی جو کہ موٹروے پولیس کے اہلکار ہے شام ساڑھے سات بجے کے قریب مسلح ڈکیت اڈیالہ روڈ پر قائم ٹائلز کی دوکان مین داخل ہوئے

چند ماہ قبل اڈیالہ مین روڈپرعورت سے موبائل چھیننے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا ،ایس پی صدر کا علاقہ میں جرائم کی شرح میں اضافے پر سی پی او، آر پی او نے آنکھیں بند کر لی

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے بھتہ اور رشوت لینے والے پنجاب پولیس کے افسران کو بے نقاب کیا جائے،علاقہ ایس ایچ او، ایس پی صدر کی نااہلی کے پاس جرائم پیشہ افراد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں، عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں حاصل کرنے والی پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے،

Leave a reply