غیر قانونی حراست ، پولیس اہلکاروں و ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

0
32
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد پولیس کیخلاف شہریوں کو اغوا کرکے تھانے میں رکھنے اور بھتہ وصولی کیس کی سماعت ہوئی،

جسٹس بابرستار نے خاتون کے بیٹے، پوتے کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کے کیس کی سماعت کی ، ایف آئی اے کی رپورٹ نے پولیس اہلکار کے شہریوں کے اغوا اور بھتہ وصولی کی تصدیق کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ غیرقانونی حراست میں رکھے لوگ کہاں ہیں؟ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق وہ لاہور جیل میں ہیں ، لاہور پولیس نے گرفتار کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ایف آئی اے کی رپورٹ دیکھی ہے؟آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ تینوں ملزموں کا کریمنل ریکارڈ ہے، ان کی شناخت پریڈ بھی ہو چکی ہے،مجھے تھوڑا وقت دے دیں، میں کیس دیکھ کر عدالت کو آگاہ کروں گا۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کو آپ کے سی سی ٹی وی سے نظر آ سکتا ہے تو آپ کو کیوں نظر نہیں آ سکتا ، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ کے اپنے ایس ایس پیز ان غیرقانونی اقدامات کو کوراپ کررہے ہیں آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ اگر ہم کوراپ کر رہے ہوتے تو ہم ایف آئی اے کو ڈیٹا نہ دیتے

عدالت نے استفسار کیا کیسے حراست میں لیا؟ کیسے لاہور پولیس کے حوالے کیا؟ ایک بندے کو اٹھاتے بھتہ مانگتے ہیں ، اگر یہ کرنا ہے تو سب کچھ ختم کردیتے ہیں شہریوں کے پرائیویٹ معاملات کو کیسے آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں ؟جسٹس بابر ستار نے پولیس کے کنڈیکٹ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کب سے عدالتیں لگا لی ہیں یہ کرپشن میں ملوث ہیں تو ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے وہ مقدمہ درج کریں گے، یہ بھتے غیرقانونی حراست میں رکھنے کا کیس، معصوم لوگوں کو اٹھا کر یہاں لا رہے ہیں، فیصل آباد جاتے ہیں لوگوں کو اٹھاتے ہیں، موٹروے سے لے آتے ہیں یہ کیسے ہوتا ہے سارا کام؟ اسلام آباد پولیس سے کون کون ملوث ہے؟ چین کیا ہے؟ کچہری سے جب لوگ تھانے آتے ہیں تو آپ چھپا لیتے ہیں پھر انہی کی فیملی سے ملاقات کراتے ہیں آپ کے ایس ایس پی نے جھوٹی رپورٹ دی عدالت کیساتھ جعل سازی کی

عدالت نے پولیس کے کیسز کو ڈی جی ایف آئی اے کو دیکھنے کی ہدایت کردی عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے افسران عدالت سے مستقل جھوٹ بول رہے ہیں مس لیڈ کررہے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے کیس میں ایف آئی اے کو پولیس اہلکاروں و ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیدی اور ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم نہ دینے کی آئی جی کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے کہاکہ بادی النظر میں ڈی ایس اپی سی آئی اے، اے سی آئی اغوا، غیرقانونی حراست میں ملوث ہیں

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply