بھلوال میں صدر پولیس کا نوجوان پر مبینہ تشدد 30 سالہ اظہر محمود پولیس گردی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گیا لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج نعرہ بازی کی-

باغی ٹی وی : لواحقین کے مطابق بھلوال پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے معاملے میں موٹر سائیکل مکینک اظہر محمود کو گھر سے اٹھا کر تین دن مسلسل بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا –

میر ہزار خان کے قریب جی ٹی روڈ پر آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ایک شخص…

مظاہرین نے نعش پل نہر بھیرہ چوک میں رکھ کر اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کردی جس سے سرگودھا گجرات اور اسلام آباد جانے والی ٹریفک بند ہوگی ڈی ایس پی نواز ورک بھاری نفری کے ہمراہ مظاہرین سے مزاکرات کرنے پہنچے –

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ڈی پی او خود موقع پر نہیں آتے اور تشدد کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا ڈی ایس پی سے مذاکرات ناکام ہوتے ہی مظاہرین ڈی ایس پی اور اہلکاروں پر ڈنڈوں اور تھپڑوں سے ٹوٹ پڑے-

مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا پولس اہلکار موقع سے بھاگ گے مظاہرین ابھی بھی بھیرہ چوک میں احتجاج کر رہے ہیں آر پی او سرگودھا نے ایس ایچ او صدر لطیف سمیت چھ پولیس ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا اور ڈی ایس پی بھلوال کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے-

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

Shares: