گجرات میں ظہورالہٰی ہاؤس پرپولیس کاچھاپہ،پرویزالہٰی کی تصدیق

ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

گجرات: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے-

باغی ٹی وی: پرویز الہی نے اپنے گھر پر پولیس چھاپے کی تصدیق کر دی ہے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ صبح سویرے پولیس اہلکار سیڑھی لگا کر ظہورالہٰی ہاوس میں داخل ہوئے،عدلیہ پر یقین ہے ،انہیں عدالتوں سے سزا دلوائیں گے،حکومت کے ہتھکنڈوں کے خلاف تاجر،طلبا بھی نکل رہے ہیں-

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ گھسے پٹے سیاستدان ایسی حرکتیں کررہے ہیں حکومت پتہ نہیں کہاں کی حکومت ہے ، حکومت دہشت گردوں کو پکڑے،جو کچھ بھی ہورہاہے ،ریکارڈ اکھٹا کررہے ہیں،چھاپے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا،حکمرانوں کو الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے –

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنا کام بھول گئے ہیں ،ان کا کام انتخابات کرانا ہے،حکمران اپنی دشمنیاں نکال رہے ہیں ،خیبر پختونخوا میں نگران حکومت ہے وہاں ایسی کوئی صورتحال نہیں ،حکمرانوں کی اس حرکت پرپورا گجرات باہر نکلا ہے،حکمرانوں کا بھی احتساب ہوگا اور بہت جلد ہوگا-

واضح رہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر کنجاڑی ہاؤس میں داخل ہوئے چوہدری پرویزالہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کے گھر کی تلاشی کے بعد پولیس واپس چلی گئی پرویز الہیٰ گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ مونس الہیٰ ملک سے باہر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک پرویز الہٰی کے گھر پرچھاپے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دے دی

Comments are closed.