پولیس کا مریض بچی کے ورثا پر تشدد تنازعہ شدت اختیار کرگیا

0
26

تھرپارکر۔مٹھی۔(اے پی پی) مٹھی سول ہسپتال میں مقرر پولیس اہلکاروں اور ہسپتال عملے کا مریض بچی کے ورثاء خواتین اور مردوں پر تشدد۔پولیس نے بچی کے ماموں دلیپ کمار اور ہسپتال کے نائب قاصد کو حراست میں لے لیا۔ ورثاء اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا سول سرجن آفیس اور ہسپتال کے گیٹ پر احتجاج۔ تفصیل کے مطابق مٹھی سول ہسپتال میں داخل پانچ سالہ بچی نینہ بھیل کے ورثاء سے گیٹ پر ڈیوٹی پر موجود نائب قاصد کملیش مالہی اور پولیس اہلکاروں نے بد تمیزی کرتے ہو ئے دھکے دے کر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ورثاء اور بی آئی ایف کے رہنما ایڈوکیٹ لجپت سورانی نے ہسپتال عملے اور پولیس اہلکاروں کے تشدد خلاف لواحقین کا سول ہسپتال کے گیٹ پر دہرنا دے دیا۔پولیس نے ایک نائب قاصد کملیش مالہی کو حراست میں لے۔مظاہریں کا دوسرے نائب قاصد کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے احتجاجی دہرنا دیا، دھرنے کے بعد پولیس نے زیر حراست مریضہ بچی کے ماموں دلیپ کمار کو چھوڑ دیا۔ دوسرے طرف اسپتال عملے نے بھی اپنی ساتھی کی گرفتاری خلاف احتجاج شروع کردیا، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تھرپارکر مختیار ابڑو نے مظاہریں سے مذاکرات کرکہ ملوث عملے خلاف انکوائری کرنے بعد کارروائی کی یقین د ہانی کرائی جس پر لواحقین نے د ھرنا ختم کردیا۔ جبکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی زیر حراست نائب قاصد کو آزاد کرنے پر دھرنا ختم کر دیا۔

Leave a reply