بین الاضلاعی خطرناک کرائے کے قاتل اشتہاری ملزمان ننکانہ پولیس کے شکنجے میں

0
21

ننکانہ صاحب( رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ پولیس تھانہ سید والہ کے SHO محمد علی کی سربراہی میں بڑی کاروائی۔ بین الاضلاعی خطرناک کرائے کے قاتل گرفتار۔ لاکھوں روپے مالیت کے 2 ٹریکٹر 2 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 پسٹل اور گولیاں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق خطرناک اشتہاری ملزمان کرائے کے قاتلوں بشارت اور کاشی نے ضلع قصور میں علاقہ تھانہ چھانگا مانگا میں ارشد عرف ماہیا کو قتل کیا اور ضلع لاہور میں علاقہ تھانہ چوہنگ میں علی رضا عرف بھالو کو قتل کیا اور فرار ہو گئے ملزمان متعلقہ تھانہ جات کو قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
دونوں اشتہاری ملزمان علاقہ تھانہ سید والہ میں ارادہ ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے کہ سید والہ پولیس نے ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونیوالا اسلحہ 2 ٹریکٹر اور 2 موٹر سائیکل برآمد ہو ئے۔ دوران تفتیش ملزمان نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ سید والا محمد علی اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کے پیش نظر مئوثر حکمت عملی پر ورک جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے مثبت تبدیلیاں واضح کریں گے۔ ضلعی پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائے گی۔

ترجمان ننکانہ پولیس

Leave a reply